غذر،پھسلن کے باعث گاڑی کوحادثہ،خاتون سمیت3افرادجاں بحق

273775_6347715_updates-63.jpg

غذر(راجہ امتیاز علی )غذر گلو داس کے مقام پر پھسلن کے باعث گاڑی کو حادثہ 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ۔غذر گلوداس کے مقام پر گلگت سے آتے ہوئے T Z گاڑی کو برف پر پھسلن کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخض ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 غذر کو 10 بج کر 41 منٹ پر اطلاع ملتے ہی ایمبولینس سمیت جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ بوڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ منتقل کر دیا گیا۔ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے ریسکیو 1122 اور گورنمنٹ کے ایمبولینسز میں گلگت روانہ کردی گئی ہیں اور میتوں کو ضروری کاروائی کے بعد ریسکیو 1122 کے مرچری وین میں آبائی گا ئوں منتقل کر دی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 فدا حسین کی ہدایت پر اسٹیشن کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 غذر راجہ اجمل نذیر اس آپریشن کی خود نگرانی کررہے تھے۔

شیئر کریں

Top