فدا محمد شاہد شریف اور با اخلاق انسان تھے،نثار حسین الموسوی

شگر(پ ر) صدرمعرفت اسلامی فاؤنڈیشن چھورکاہ سیدنثار حسین الموسوی نے کہا ہے کہ معروف صحافی فداشاہد کی انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم فدا محمد شاہد شریف النفس اور با اخلاق انسان تھے۔ فدا شاہد کی موت سے ضلع شگر بالعموم چھورکا ہ بلخصوص ایک پڑھے لکھے اور سماجی اور مذہبی امور میں دلچسپی لینے والی شخصیت سے محروم ہوئے ۔مرحوم فدا شاہد کی موت جہاں سب کو مغموم کر دئے وہاں ایک مذہبی اور سماجی دکھ درد رکھنے والے انسان سے بھی محروم ہوئے موصوف معاشرے کے دینی اور دیگر شعبہ ھائے زندگی کی ترویج اور ترقی کے لئے سعی اور کوشش کرنے والے افراد میں سے تھے خصوصا تنطیم خیر العمل اور سی ڈبلیو چھورکاہ کے آہم ترین ارکان میں شمار ہوتے تھے آپ کی ایک خصوصیت یہ تھی وہ علما ء دوست افراد میں سے تھے اختلاف نظر رکھنے کے باوجود علما کی خدمت اور عزت کرنے کو اپنے لئے فخر محسوس کرتے تھے اور ھمہ تن دینی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے یہی وجہ تھی کہ دینی مدرسہ سرفہ کھور اسلامیہ پبلک سکول امام بارگاہ سرفہ کہور کے تعمیر وترقی میں ان کے نمایاں کردار تھے اس کے ساتھ کئی سال تک صحافت کے شعبے سے منسلک رہ کر قوم و ملت کی آوازبن کر قومی اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرتے رہے ہیں اسی لئے انہوں نے ہی پریس کلب کی بنیاد رکھا اور کئی سال تک پریس کلب اور شگر یونین جرنلسٹ کے صدر بھی تھے ان کی ناگہابی موت ضلع شگر کے لئے بالعموم چھورکاہ کے نوجوانون کے لئے بالخصوص ا نتہائی غم و اندوہ کا موقع ہے یہان کے نو جوان ا ن کی خدمات کو دیر تک یاد رکھیں گے ہم ان کی ناگہانی موت پر ان کے خاندان والے بالخصوص ان کے اولاد بھائیوں اور ان کے دوستوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ہماری دعاہیکہ اللہ تعالی مرحوم کے تمام گناہان صغیرہ اور کبیرہ کو عفو ودر گذر فرما اور انکو جوار ائمہ علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائیے اور انکے تمام لواحقین باالخصوص انکی اولاد کو صبر جمیل عطا فرمائے

شیئر کریں

Top