قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں انڈر19 کے تین کھلاڑی شامل

123-57.jpg

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے ایج گروپ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین نو عمر کھلاڑیوں کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

کھلاڑیوں میں ملتان کے آلراؤنڈر عرفات منہاس، ڈیرہ مراد جمالی کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین باسط علی اور فیصل آباد کے فاسٹ باؤلر محمد ذیشان شامل ہیں۔ تاہم یہ کھلاڑی انتخاب کے لیے زیر غور نہیں آئیں گے۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما اور حوصلہ افزائی کے لیے اپنی حکمت عملی اور وژن کے طور پر کیا گیا ہے، شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تین ٹاپ پرفارمرز کو شامل کرنے کا مقصد انہیں بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم صرف موجودہ صورت حال ہی کو نہیں دیکھ رہے بلکہ مستقبل پر بھی نظر رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے اپنی عمر کے گروپ کرکٹ سے تین ٹاپ پرفارمرز کو شامل کیا ہے تاکہ وہ قومی ٹیم میں اسٹارز کے ساتھ وقت گزار سکیں اور ہائی پریشر میچز کی منصوبہ بندی اور تیاری کا طریقہ سیکھ سکیں۔

شیئر کریں

Top