قومی یکجہتی کاعملی مظاہرہ کرکے شرپسندوں کوصفایاکرناہوگا،تقی اخونزادہ

1234-24.jpg

سکردو(بیورو رپورٹ)گلگت میں پیش آ نے والی حالیہ دلخراش واقع کے بعد جس بردباری اور قومی یکجہتی کا اعلی اور عملی مظاہرہ گلگت کے علما زعما جوانوں یعنی معاشرے کے تمام زی شعور طبقے نے کیا ہیں وہ قابل تحسین ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ شرپسندوں سے نہ صرف گلگت کو بلکہ پورے بلتستان کو صاف کرنا ہوگا تقی آخونزادہ سینئر رہنما تحریک انصاف گلگت بلتستان و کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا انہوں نے مزید کہا کہ محرام میں درس انسانیت اور بھائی چارگی کی پر چار کرکے لوگوں کے درمیان محبت اور انسان دوستی کو فروغ دینا عین عبادت ہے جو اس مقدس ایام کو شر اور نزاع کا ذریعے بناتے ہیں وہ اسلام اور انسانیت کا دشمن ہے، شہادت حسین کا اصلی فلسفہ ہی انسانیت دوستی اور ظلم کے خلاف اعلان جنگ ہے جو شہادت حسین کا معنوی پیغام کو محدود سوچ کے مطابق پیش کرے وہ حضرت امام حسین کے ساتھ بددیانتی کرتے ہیں تقی آخونزادہ نے مزید کہا ہے اب گلگت بلتستان کے عوام بلکہ پورا پاکستان دہشت گردوں اور شرپسندوں کو مصمم عزم کے ساتھ شکست دینگے۔

شیئر کریں

Top