لائن ڈیپارٹمنٹ ملازمین کاتنخواہ میں15فیصد اضافہ کامطالبہ

g6-8.jpg

سکردو (سٹا ف رپورٹر ) لائن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ ملازمین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر تنظیم سید مظاہر حسین سکردو میں ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے ملازمین کے مسائل اور مشکلات بیان کی انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مالی و معاشی حالات اس مہنگائی نے ابتر کردئیے ہیں وفاقی حکومت نے مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے جو 15فصد اضافے کا اعلان کیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ساتھ ہی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی تقلید کرتے ہوئے جی بی کے ملازمین کی تنخواہ میں بھی 15فیصد اضافے کا اعلان کرے تاکہ ملازمین جو کہ اس کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے شدیدمشکلات میں ہیں وہ کم ہو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر راجہ ذولکفل نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صوبائی حکومت جلد ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کریں گے

شیئر کریں

Top