لالک جان کے مزارپرجشن آزادی کی پروقارتقریب

Havaldar-Lalak-Jan1625600690-0.jpg

غذر(جاویداقبال)ملک بھر کی طرح شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع غذر میں بھی یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے،مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئی کارگل کے ہیرو لالک جان شہید نشان کے مزار پر بھی پروقار تقریب ہوئی تفصیلات کے مطابق ضلع غذر کے مختلف مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ،مرکزی تقریب کارگل وار کے ہیرو لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر جاری ہے،تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور لالک جان شہید کے مزار پر پھول چڑھائے،فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمدنے شہید کے مزار پر سلامی دی فاتحہ خوانی بھی کی جشن آزادی کی مرکزی تقریب اعلی سول و عسکری حکام کے علاوہ غازیوں اور شہریوں کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی اور اسوقع پر شہیدلاک جان نشان حیدر سمت تمام شہدا کو خراج عقیدات پیش کیا گیا ۔

شیئر کریں

Top