لالک جان کے یوم شہادت پر فورس کمانڈر کی مزار پر حاضری، پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی

g15.jpg

گلگت بلتستان کے عظیم سپوت لالک جان شہید کے 22ویں یوم شہادت پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،فورس کمانڈر میجر جنرل جواد مہمان خصوصی تھے
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی،فورس کمانڈر میجر جنرل جواد نے شہید کے خاندان ،اورمزار پر موجود لوگوں سے ملاقات بھی کی
غذر(نمائندہ بادشمال)آج فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے کرگل کے محاذ میں بہادری اور شجاعت کی لازوال مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے غذر کے عظیم سپوت شہید حولدار لالک جان نشان حیدر کی 22 ویں برسی کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 22 واں یوم شہادت آج عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے۔آج پوری قوم اپنے اس سپوت کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ حوالدار لالک جان شہید 1967 کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے یاسین ہندور میں پیدا ہوئے۔میٹرک کے بعد بطور سپاہی پاک فوج کی 12 ویں نادرن لائٹ انفنٹری کا حصہ بنے۔1999 کی پاک بھارت جنگ میں کارگل کے محاذ پر حوالدار لالک جان شہید دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور 7 جولائی کو دشمن کے حملے میں زخمی ہونے کے باوجود جوان مردی سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے درجنوں دشمنوں کو واصل جہنم کیا اور آخری سانس تک قادر پوسٹ کا دفاع کیا۔لالک جان شہید ہمت، جرات، بہادری اور سرفروشی کا مظہر تھے 7 جولائی 1999 کو دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے۔حوالدار لالک جان شہید کی جرآت بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں ملک کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشان حیدر سے نوازا ہے۔ گلگت بلتستان کی قوم کو اپنے اس بہادر بیٹے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔
فاتحہ خوانی
غذر(رپورٹ جاویداقبال)قومی ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار ہندور یاسین یوم شہادت کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل جواد احمدسمیت عسکری اور سول آفیسران کے علاوہ ریٹائڑ فوجیوں اور شہید کے خاندان کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے شہید کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا ہار چڑھایا اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی میجر جنرل جواد احمد شہید کے خاندان ،اورمزار پر موجود لوگوں سے ملاقات بھی کی۔
فاتحہ خوانی

شیئر کریں

Top