لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کا ایک بارپھر ہمپشائر کانٹی سے معاہدہ طے پاگیا۔ترجمان کانٹی کے مطابق عباس سیزن کے آغاز سے ہی دستیاب ہوں گے اور دو ماہ تک کانٹی کی نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب محمد عباس نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہترین پرفارمنس دینے کا عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمپشائر کے اسکواڈ کا حصہ بن کر گزشتہ سیزن میں کھیلنا میرے لیے بہترین تجربہ تھا، میں اپنی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
محمدعباس کا ایک بارپھر ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ
