محمد علی زاہدی پھر بلامقابلہ ایل ایس او باشہ کے چیئرمین منتخب

شگر(پ ر)شیخ محمد علی زاہدی ایک بار پھر بلامقابلہ ایل ایس او باشہ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ان کا انتخاب سالانہ بورڈ آف گورننگ باڈی کے اجلاس کے موقع پر عمل میں آیا ۔باشہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن شگر کا ایک اہم پروگرام بسلسلہ اہم AG M برائے سال 2022 کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء کو چیئرمین LSO شیخ محمد علی زاہدی نے اپنی تمام سرگرمیوں سے آگاہ کیا جو انھوں نے 2010 سے اب تک LSO کی وساطت سے سرانجام دی ہیں۔اس کے بعد بیس منٹس شرکاء کو ایل ایس او کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔شرکاء نے بڑے اچھے انداز میں سوالات کیے اور جوابات بھی حاصل کی۔ اس کے بعد تمام گاؤں سے منتخب شدہ BoD ممبران کو موقع دیا گیا کہ وہ اتفاق رائے سے یا الیکشن کے ذریعے رواں سال 2022 کے لئے چیرمین منتخب کریں۔لیکن تمام ممبران نے سابق چیئرمین کے خدمات کو سراہتے ہوئے بلا مقابلہ ایک بار پھر شیخ محمد علی زاہدی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رواں سال کے لئے چیرمین منتخب کیا گیا۔علامہ شیخ محمد اسلو نے چیرمین کا حلف اٹھاتے ہوئے انھیں مبارک بادی دی گئی۔

شیئر کریں

Top