محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام غذر میں جشن بہاراں میلے کا انعقاد

g14.jpg

غذر (بادشمال نیوز)محکمہ سیاحت ضلع غذر کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلے میں مختلف نوعیت کے میلے سجائے گئے جن میں میوزیکل شوز ، تخم ریزی، ملی نغموں کے مقابلے اور خواتین کے میلے شامل تھے اس سلسلے سے جڑے ہوئے ایک میلے کا انعقاد سٹی پارک گاہکوچ میں شایان شان طریقے سے کیا گیا جس میں ضلع بھر سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس میلے میں 60 سے زائد خواتیں کے بنائے گئے مقامی اشیا کے سٹالز لگائے گئے جس میں ہیڈی کرافٹ ‘ جمیز کٹنگ ، ہاتھ سے بنے لکڑی کی اشیا ، ڈرائی فروٹس اور فوڈز وغیرہ کے سٹالز شامل تھے۔ ڈپٹی کشمنر غذر کپٹین رئیاٹرڈ طیب سمیع اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن, غضنفر علی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت غذر راجہ مظفر ولی اور پرنسپل ڈگری کالج غذر، اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے سٹالز کا دورہ کیا اس دوران اسسٹنٹ ڈائیریکٹر محکمہ سیاحت نے مہمانوں کو سٹالز کے حوالے سے بریفنگ دی،غذر کی ہنر مند خواتین کی جانب سے بنائے گئے اشیا جن میں ہینڈی کرافٹکس و دیگر اشیا کے کام کو خوب سراہا گیا۔مینا بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈگری کالج غذر ساجدہ بانو نے خواتین کی جانب سے سپاس نامہ بھی پیش کیا اور خواتین کی مشکلات کے بارے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر غذر طیب سمیع نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو محکمہ سیاحت غذر کی جانب سے روایتی ٹوپیاں بھی پیش کی گئی۔

شیئر کریں

Top