مستقلی ایکٹ میں تاخیر،عارضی ملازمین نے کفن پوش دھرنے کیلئے کمر کس لی

12345-135.jpg

سکردو(بادشمال نیوز)عارضی ملازمین کنٹریکٹ ،پراجیکٹ، کنٹیجنٹ بلتستان ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں عارضی ملازمین کورکمیٹی بلتستان ریجن کے تمام ممبران عارضی ملازمین بلتستان ریجن محبوب علی سید مصباح رضوی محمد علی پاروی محمد نذیر سدپارہ ارمان علی و دیگر کثیر تعداد نے شرکت کی عارضی ملازمین نے عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020میں ترمیم کرنے کی صوبائی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے تجاویز کے خلاف وزیر اعلی ہائوس میں بچوں سمیت کفن پوش دھرنے کیلئے کمر کس لی۔عارضی ملازمین نے کہا ہے کہ جب تک تمام عارضی ملازمین مستقل نہیں ہوتے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کیونکہ وزرا نے سیکرٹریٹ مسجد میں بیٹھ کر رمضان المبارک میں مستقل کرنے کا وعدہ کرکے دھرنا ختم کرایا تھالیکن اب تک وعدہ وفا نہ کرسکے۔ اب عارضی ملازمین وزیراعلی ہائوس کے سامنے ، خواتین اور بچوں سمیت کفن پوش دھرنا دینگے اور دھرنا جب تک ختم نہیں کرینگے جب تک مستقلی کے آرڈرز ملازمین کے ہاتھوں میں نہ دے۔

شیئر کریں

Top