معرفی فائونڈیشن نے رمضان پیکیج ڈی سی کے حوالے کردیا

123456-33.jpg

شگر(عابد شگری)معرفی فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے غریب اور نادار افراد کیلئے رمضان پیکیج ڈپٹی کمشنر شگر کے حوالے کردیا۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد نوری اور جنرل منیجر معرفی فانڈیشن فضل علی نے 100 راشن کی 100 پیکٹ شہریار شیرازی ڈپٹی کمشنر شگر کے حوالے کئے۔ جس میں کھانے پینے کی اشیا اور رمضان کی افطاری کی اشیا شامل ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر کا کہنا تھا کہ رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ یے۔ اس مہینے میں غریب اور نادار افراد کا خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے۔تاکہ رمضان میں کوئی بھی غریب اور نادار بغیر کھانے کے نہ رہ جائے شگر میں مستحقین کی تعداد بہت زیادہ ہے جنہیں رمضان المبارک میں راشن پہنچانے پر معرفی فانڈیشن کے شکر گزار ہے۔

شیئر کریں

Top