ملک میں داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz-Shareef.jpg

(FILE-PHOTO)

نیشنل ایکشن پلان قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے، قائد حزب اختلاف کا ٹویٹ
لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے، ملک میں داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ملک میں داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر تمام توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے۔ یہ دستاویز قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے اور قومی سلامتی کے ابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنے کا کافی و شافی نسخہ ہے۔

شیئر کریں

Top