منشیات فروشوں کیخلاف مہم میں تیزی لائی جائے،انسپکٹر جنرل پولیس

g4-17.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)منشیات فروشوں اور ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم میں تیزی لائی جائے جامع حکمت عملی و مکمل معلومات اور منظم طریقے سے مہم کو جاری رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے ہیڈکوارٹرز میں ویڈیو لنک کانفرس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے منشیات کے ڈیلروں اور منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف شدومد کے ساتھ فوری کاروائیاں عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پی محمد سعید وزیر نے کہا کہ نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم میں تیزی لائیں اور روانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہیڈکوارٹرز ارسال کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کو نہیں بخشا جائے گا۔ ویڈیو لنک کانفرس میں ڈی آئی جی گلگت ر ینج ڈاکٹر میاں سعید احمد، ڈی آئی جی بلتستان رینج لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی کرائم برانچ فرمان علی، اے آئی جی جہانگیر حسین، اے آئی جی محمد جمیل، ایس ایس پی تنویر الحسن، ایس ایس پی اسحاق حسین، اے آئی جی حفیظ الرحمان، ایس ایس پی عبدالرووف، ایس پی محمدایاز، ایس پی عبداللہ، سی ایس او آفتاب عالم، رجسٹرار حسین اللہ بیگ، بجٹ آفیسر سید مشتاق حسین و دیگر نے شرکت کی ۔

شیئر کریں

Top