موضع چھوگام اور رٹو کے درمیان حد بندی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ،سمیع اللہ

g19-1.jpg

استور(بیوررورپورٹ) استورکے گائوں ناصرآباد میں موضع چھوگام کے عمائدین، ممبران اور عوام الناس کا اہم اجلاس زیر صدارت کوآرڈینیٹر وزیراعلی سمیع اللہ خان ہوا، جان عالم، عطیع اللہ، آفتاب عالم اور دیگرعمائدین نے اعلامیہ میں بتایا کہ علاقے میں پائیدار امن کیلئے سب کو کردار ادا کیاجائیگا.موضع چھوگام کے عمائدین اور عوام الناس حالیہ ہونے والے ڈیمارکشن پر خوش ہے اور اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیںگورنمنٹ ڈیمارکشن کو محکمے مال کے ریکاڈ کا حصہ بنائے اس ڈیمارکشن کیمسئلہ کو لے کر چند شرپسند عناصر ا پنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے علاقے میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں. ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اگر کوئی جانی اور مالی نقصان ہوا تو تمام تر ذمہ داری ان عناصر پر ہوگی،مسئلے کوحل کرنے کے لیے شرکا نے ایک متفقہ کمیٹی تشکیل دی جس میں تمام شعبوں کی نمائندگی ہوگی اس کے بعد ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے صدر جان عالم ،جنرل سیکرٹری عطیع اللہ ،سیکرٹری اطلاعات آفتاب عالم کے علاوہ ذیلی ککمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی سمیع اللہ ایڈوکیٹ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی عوام کی طرف سے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے نمائندوں کا چنائو کرینگے موضع چھوگام اور رٹو کے درمیان حد بندی کوئی بڑا ایشو یامسئلہ نہیں تھا چند لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے لوگوں کو خراب کرنے کی کوشش اور سازش تھی ہم سب پہلے بھی ایک تھے آئندہ بھی ایک ہیں

شیئر کریں

Top