نشاء سلطان کاآبائی علاقہ غذرآمدپرشانداراستقبال

g16.jpg

غذر(بادشمال نیوز)نیشنل چمپیئن نیٹ بال نیشا سلطان کا آبائی ضلع غذر پہنچنے پر شاندار استقبال وزیرِ اعلی گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر ظفر محمد شادم خیل،اسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن غضنفر علی اور انتظامیہ کے ذمہ درآن کے علاہ گلوداس گاں اور ضلع بھر سے سینکڑوں مرد وخواتین نے گاں سنگل کے مقام پر شاندار استقبال کیا وزیر اعلی کے کوارڈینیٹر ظفر محمد شادم خیل نے صوبائی حکومت کی جانب سے پھول کا گلدستہ بھی پیش کیا وہاں سے ریلی کے شکل میں آبائی گاں گلوداس پہنچایا گیا جہاں نشا سلطان کی اعزاز میں گلوداس اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور عمائدین کی جانب سے خصوصی تقریب رکھی گئی تھی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نشا سلطان نے کہا کہ ان کی کامیابی اور چیمپئین بنے کے پیچھے والدین اور تمام بہن بھائیوں کے دعاں کا نتیجہ ہے انسان کسی بھی شعبے میں سخت محنت کرے تو کامیابی اس کی قدم چومتی ہے ان کی کوشش ہے کہ وہ گلگت بلتستان اور غذر کا نام بین الاقوامی سطح پر آجاگر کرائیں وزیرِ اعلی کے کوارڈینیٹر ظفر محمد شادم خیل نے اس موقع پر کہا کہ نشاسلطان گلگت بلتستان کی قابل فخر بیٹی ہے انہوں نے پورے ملک اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا صوبائی حکومت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ نشاسلطان کے نام سے ان کے گاں گلوداس میں بہت جلد نشا سلطان ووکیشنل ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا جائے گااسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن غضنفر علی خاں نے کہا کہ نشاسلطان فخر غذر ہے نشاسلطان نے بڑا معرکہ سر کرکے خواتین کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے بچیاں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے نشا سلطان سے سبق حاصل کریں

شیئر کریں

Top