وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی چیئرمین پی ٹی ایے سے ملاقات

3df3ab2c-f8a2-458f-bd57-ff4ad4536cd6.jpg

گلگت بلتستان میں3Gاور4G کی محدود سروس کی وجہ سے گورننس سمیت زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہے ،نیلامی کاعمل تیزکرنے کیساتھ تمام سیلولرکمپنیوں کوسروس کامعیاربہتربنانے کی ہدایت کی جائے،وزیراعلی
نیلامی کے عمل کوآگے بڑھانے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلیں، انٹرنیٹ اور موبائیل سروس کوبہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،چیئرمین پی ٹی اے کی ملاقات کے دوران خالدخورشیدسے گفتگو
متاثر ہے لہٰذا گلگت بلتستان کے لئے3Gاور4G کی نیلامی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تمام سیلو لر( موبائیل) کمپنیاں گلگت بلتستان میں کام کرسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کو ہدایت کی جائے کہ گلگت بلتستان میں معیاری سروس کو یقینی بنائیں۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ یو نیورسل سروس فنڈ (USF)کے استعمال سے جن علاقوں میں موبائیل ٹاروز نہیںہیں وہاں نئے ٹاورز نصب کیے جائیں گے چےئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے3Gاور4G کی نیلامی کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور جون2021تک 3Gاور4G کی نیلامی کا عمل مکمل کیا جائیگا۔ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ اور موبائیل سروس کی بہتر سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔
چیئرمین پی ٹی اے

شیئر کریں

Top