ٹیکنو کریٹ مخصوص نشتیں 40امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

330706-1605734746.jpg

گلگت بلتستان میں ٹیکنو کریٹس کے تجربے کی شرط گزشتہ عام انتخابات میں دس سال مقرر کی گئی تھی جس کو نافذ العمل الیکشن ایکٹ2017 قوانین میں 20 سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا
مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کے کاغذات بھی مسترد، تجر بے میں دس سال کے اضافے کے فیصلے کیخلاف الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کروں گا،سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کی بادشمال سے گفتگو
گلگت(سپیشل رپورٹر)سماجی شعبے میں 20سالہ تجربے کی شرط پوری نہ ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ سمیت 40 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تجربے کی شرط گزشتہ الیکشن میں دس سال مقرر کی گئی تھی جس کو موجودہ نافذ العمل الیکشن ایکٹ 2017 قوانین میں20 سالہ تجربہ لازمی قرار دیدیا گیا ہے نئی شرائط پر پورا نہ اترنے والے چالیس سے زائد مرداورمخصوص نشتوں پرخواہشمند خواتین امیدواروں کے (باقی صفحہ7بقیہ نمبر 56)

کاغذات مسترد کردیئے گئے بادشمال سے بات چیت میں سابق وزیرقانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کروں گا۔
کاغذات نامزدگی

شیئر کریں

Top