پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایف بی آر کی طبیعت خراب ہونے پر موخر

712815_9171977_fbr_akhbar.jpg

اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر جگہ جگہ کھڈے ہیں، اس پر آپ کی پرفارمنس کیا ہے،اسلام آباد تالاہور موٹروے بالکل ٹھیک ہیں مگر دوسری طرف خرابی کہ وجہ کیا ہے، رکن کمیٹی نور عالم خان کا استفسار
اس پر ابھی سرسری جواب ہوگا آئندہ اس پر تفصیلی جواب دوں گا،سیکرٹری مواصلات کا جواب
اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس وزارت مواصلات کی جانب سے سوالات کے جوابات دینے کی مہلت طلب کرنے اور چیئرمین ایف بی آر کی طبیعت خراب ہونے پر اجلاس موخر کر دیا گیا۔ پیر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید نوید قمر، نورعالم خان ، اقبال احمد خان ، شیخ روحیل اصغر کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ مواصلات ڈویژن سے متعلقہ آڈٹ پیراز آئندہ اجلاس تک موخر کیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات کا کہنا تھاکہ ان کو تیاری کا موقع فراہم کیا جائے ۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ جو آڈٹ پیراز ہے ان کی انکوائری مکمل کرکے زمہ داران کا تعین کیاجائے۔رکن کمیٹی نور عالم نے کہا کہ اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر جگہ جگہ کھڈے ہیں، اس پر آپ کی پرفارمنس کیا ہے۔اسلام آباد تالاہور موٹروے بالکل ٹھیک ہیں مگر دوسری طرف خرابی کہ وجہ کیا ہے۔این ایچ اے والے کب اس کو ٹھیک کریں گے۔سیکرٹری مواصلات نے جواب دیا کہ اس پر ابھی سرسری جواب ہوگا آئندہ اس پر تفصیلی جواب دوں گا۔نور عالم خان نے کہا کہ آپ رکن کمیٹی کے سوال کو کس طرح بلڈوز کرسکتے ہیں۔آپ سے سوال پوچھا ہے اور آپ خود فیصلہ کرکے کیسے کہہ سکتا ہے کہ آئندہ ہفتے دوں گا۔یہ ہمارا حق ہے اور اختیار بھی ہے کہ آپ سے آپکی پرفارمنس پر سوال کرے۔میں حیران ہورہاہوں کہ جو وزار اس پر سفر کررہے ہیں ان کو یہ سڑک کیوں نظر نہیں آتی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ این ایچ اے اس پر آئندہ ہفتے تفصیلی بریفنگ دے، چیئرمین ایف بی آر کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاٹا میں انڈسٹریل گ گڈز کی کلیئرنس اضاخیل میں ہوگی۔منسٹری آف انڈسٹریز و صوبائی انڈسٹریز کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی تجویز ہے۔وہاں کے انڈسٹریز میں تیار شدہ پراڈکٹ فاٹا، پاٹا سے باہر ایکسپورٹ پر سولہ فیصد ڈیوٹیز عائد کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر طبیعت خراب ہونے پر تفصیلی بریفنگ نہ دے سکے جس پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اجلاس موخر کرتے ہوئے انہیں آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دینی کی ہدایت کر دی۔

شیئر کریں

Top