پاکستانی سرحد پر جنگ واپس نہیں آسکتی یہ ہماری ریڈلائن ہے:مشیر قومی سلامتی

Moeed-Yousaf.jpg

پاکستان کے بغیر افغان امن معاہدہ یہاں تک نہیں پہنچ سکتا تھا پہلے امریکا ہر وقت ڈومور کہتا تھا، معید یوسف
امریکا نے افغان امن معاہدے کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کیا ،، روز بینچ مارک تبدیل ہوگا تو مسائل بڑھیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکا ہمارے پاس نہ آئے کہ جبر کر کے افغان مسئلہ حل کرائیں،پاکستانی سرحد پر جنگ واپس نہیں آ سکتی، یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہے،ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے بغیر افغان امن معاہدہ یہاں تک نہیں پہنچ سکتا تھا پہلے امریکا ہر وقت ڈومور کہتا تھا، امریکا نے اب افغان امن معاہدے کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کر لیا، امن معاہدہ افغان فریقین کے درمیان اور امریکا دستخطی ہے،ا نہوں نے کہا کہ افغان جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا، دوحا میں بڑی محنت سے ایک فیصلہ ہوا، دوحا امن معاہدے میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، روز بینچ مارک تبدیل ہوگا تو مسائل بڑھیں گے، کوئی بھی تبدیلی چاہتے ہیں تو افغان فریقین بیٹھ کر فیصلہ کر لیں، معید یوسف نے کہا کہ جبر کے ذریعے کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی، امریکا کی جانب سے امن معاہدے پر نظرثانی کی اطلاعات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارے پاس نہ آئے کہ جبر کر کے مسئلہ حل کرائیں، پاکستان کی سرحد پر جنگ واپسی نہیں آ سکتی، یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہے،انہوں نے کہا کہ جب مذاکرات ہوتے ہیں تو ہر ایک کو لچک دکھانا پڑتی ہے، کامیابی تب ہوگی جب افغان فریقین خود اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے، پاکستان صرف سہولت کار ہے، جو امریکا چاہتا ہے ایک معاہدہ ہے اس کے ساتھ ساتھ چلے۔
مشیر قومی سلامتی

شیئر کریں

Top