پنجاب حکومت کی کارروائی، دو شوگر ملز مالکان گرفتار

unnamed.jpg

پنجاب حکومت نے مہنگی چینی فروخت کرنے پر شوگر ملز مالکان کو گرفتار کرلیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق چنار شوگر ملز فیصل آباد، شکر گنج شوگر ملز جھنگ اورپسرور شوگر ملز گوجرانوالہ کے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

چیف سیکرٹری نے بتایا کہ چنار شوگر ملز کے مالک جاوید کیانی، شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ شکر گنج شوگر ملز کے جنرل منیجر کین منظور حسین ملک، جنرل منیجر ایڈمن حسین ملک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پسرور شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھاکہ قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ملز مالکان کی گرفتاری اور مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

شیئر کریں

Top