پولیومہم،دیامرمیں 301 موبائل ٹیمیں تشکیل

g8-3.jpg

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دیامر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ریاض رائس,ایس ڈی ایم پی پی ایچ آئی دیامر نادر خان,ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاکر,ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر عامر ریاض,ڈاکٹر انعام اللہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے زمہ داروں نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ دیامر میں 28 فروری سے 4 مارچ تک 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا جسمیں 5 سال سے کم عمر کے 58 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت دیامر نے ضلع بھر میں 301 موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں,اس کے علاوہ 39 فیکس سنٹر,10 ٹرانزٹ پوائنٹ,24 زونل سپروائزر,82 ایریا انچارج اور فی میل سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر گھر کی دہلیز پر پہنچ کر پولیو کے قطرے پلائیں,محکمہ صحت کی تمام ٹیمیں اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔

شیئر کریں

Top