پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

269392_8360343_updates.jpg

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

شیئر کریں

Top