پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مشترکہ میئر کراچی لانے پر متفق

123-583.jpg

کراچی: مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، دونوں جماعتوں کے درمیان کراچی پر حکمرانی کرنے پر اتفاق بھی ہوگیا۔
مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے معاملے پر تعاون کا یقین دلایا اور مشترکہ میئر لانے پر اتفاق کیا، ہم میرٹ پر شیر کا میئر لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ کام کرنا پہلی ترجیح ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے ، اسلیے میئر کا حق بھی ہمارا ہی ہے۔
ن لیگ کے رہنما شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلیے پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر چلیں گے، امید ہے دیگر جمہوری طاقتیں بھی ہمارا ساتھ دیں گی۔

شیئر کریں

Top