پی آئی اے؛ فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 سے کم کر کے 260 کر دی گئی

123-9.jpg

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے کے فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 سے کم کر کے 260 کر دی گئی جب کہ ملازمین کی تعداد میں کمی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم، بدعنوانی، جعلی ڈگری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کے تحت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی افرادی قوت کی شرح بین الاقوامی تناسب کے برابرہوگئی، سیاسی بھرتیوں والی افرادی قوت میں واضح کمی کردی گئی، سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی،جو کم ہو کر 260 رہ گئی ہے، دنیا کی بہترین ایئرلائنزافرادی قوت کی شرح 200 سے 250 کے درمیان رکھتی ہیں۔

شیئر کریں

Top