پی سی بی میں کمان کی تبدیلی؛ عامر جلد ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، ذرائع

123-150.jpg

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کمان تبدیل ہونے کے بعد آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ رمیز راجا نے اپنے دور میں صرف پی سی بی پول میں شامل کرکٹرز کو ٹریننگ کی اجازت تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر محمد عامر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے کرکٹر کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

شیئر کریں

Top