یاسر حسین ڈپٹی ڈائر یکڑ سیاحت کی وزیراعلی سیکرٹریٹ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعیناتی کو خلاف قواعد و ضوابط ٹرانسفر کوٹہ قرار دے کر رٹ پٹیشن کو خارج کردیا
حکم عدولی کی صورت میں چیف سیکرٹری اورسیکرٹری سروسز کو توہین عدالت کے مرتکب قرار دے کر نیب کو ملوث افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائیگا
گلگت(بادشمال نیوز)چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گورنر سیکرٹریٹ ،گورنر ہاوس ،وزیراعلی سیکرٹریٹ وزیر اعلی ہاوس سمیت گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں کیڈر کی آسامیوں پر نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پابندی عائد کرنے کاحکم دیدیا اور معزز عدالت نے واضع احکامات دیدیا کہ مزید حکم عدولی کی صورت میں چیف سکیڑیڑی گلگت بلتستان اور سکریٹری سروسز گلگت بلتستان کو توہین عدالت کے مرتکب اور اختیارات کا ناجائز استعمال تصور کر تے ہوئے نیب کو ملوث آفسران اور زمہ(باقی صفحہ7بقیہ نمبر55)
دارن کے خلاف کارروائی اور ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا جائیگا مقدمے 9صفحات پر مشتمل تفصلی فیصلہ چیف جسٹس ملک حق نواز نے تحر یر کیا اور یاسر حسین ڈپٹی ڈائر یکڑ سیاحت گلگت بلتستان کی وزیراعلی سکریڑیٹ گلگت بلتستان میں بطور ڈپٹی سکریڑی کے عہدے پر تعیناتی کو خلاف قواعد و ضوابط ٹرانسفر کوٹہ قرار دیکر رٹ پیٹشن کو خارج کردیا فیصلے کی کاپی چیف سکیٹریری اور سکریٹری سروسز کو ارسال کرکے عملدآمد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا تفصلات کمطابق یاسر حسین ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے وزیر اعلی سکریٹریٹ سے بطور ڈپٹی سکریڑی کیخدمات کو 7 جولائی 2020 کو انکے خدمات واپس کر کے محکمہ سیاحت کے سپرد کرنے کی نوٹیفیکشن کو چیف کورٹ میں چیلنجکیا تھا چیف کورٹ کی دو رکنی بینچ نے انکی بطور ڈپٹی سکریٹری وزیر اعلی سکریڑیٹ تقریری کو خلاف قواعد و ضوابط ٹرانسفر کوٹہ قرار دیکر رٹ پیٹشن کو خارج کرتے ہوئے مزید گورنر سیکرٹریٹ گورنر ہاوس،،وزیر اعلی سیکریٹریٹ وزیراعلی ہاوس سمیت گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں کیڈر کی آسامیوں پر نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں واضع احکامات دیدیا کہ عدالتی حکم کی عدولی کی صورت میں چیف سکیریڑی گلگت بلتستان اور سیکریڑی سروسز گلگت بلتستان کو توہین عدالت کے تحت کارروائی کا مرتکب قرار دیکر ملوث آفسران اور دفتری کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمعال کے زمرے میں نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائیگا معزز عدالت نے پیر کے روز چیف جسٹس گلگت بلتستان کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گزشتہ دنوں محفوظ فیصلے کے 20دیوانی اور فوجداری مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا جبکہ دیگر تمام مقدمات کو ریٹائر جسٹس سید جعفر شاہ کی فوتگی کے باعث ہائی کورٹ کی سوگ کے اعلان کی نوٹسز پر ملتوی کر دیا۔
پابندی
چیف جسٹس چیف کورٹ نے تمام محکموں میں تعیناتیوں پر پابندی عائد کر دی
