چیف کورٹ نے مبشراللہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی

1234-155.jpg

گلگت (بادشمال نیوز)گلگت بلتستان چیف کورٹ کے جسٹس جوہر علی خان نے مبشر اللہ کی ضمانت منظور کر تے ہوئے 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ملزم مبشراللہ عرف آربی کے کیخلاف سٹی پولیس تھانہ چلاس میں زیر مقدمہ نمبر 135/2021 بجرائم EE 11 ATA شیڈول فورتھ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا بعدازں گرفتاری تفتش مکمل ہونے پر ملزم کو جوڈیشل کر کے جیل بھجوادیا گیا تھا انسدادہشتگردی عدالت کے جج رحمت شاہ نے ملزم مبشراللہ عرف ر بی کے کی ضمانت کی درخواست مسترد کر د یا تھا ملزم نے چیف کورٹ میں ضمانت کی درخواست گزاری تھی جس پر گزشتہ روز چیف کورٹ کے جسٹس جوہر علی خان نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا معزز جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی اور 5 ،5 لاکھ کے مچھلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

شیئر کریں

Top