چیف کورٹ نے 16 دیوانی و فوجداری مقدمات نمٹادئیے

12345-522.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)گلگت بلتستان چیف کورٹ نے پیر کے روز مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 16 مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹا دئیے سنگل بینچ میں11 جبکہ ڈویژن بینچ میں 5 مقدمات کو نمٹایا گیا چیف جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے 5 مقدمات جبکہ جسٹس ملک عنایت الرحمن نے 7 اور جسٹس جوہر علی نے 4 مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایاچیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس ملک عنایت الرحمن جسٹس جوہر علی خان اور جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل دو روکنی سنگل اور ڈویژن بینچز میں شیڈول کمطابق کام جاری ہے تاکہ میرٹ اور قانون کے مطابق لوگوں کو گھر کی دہیلز میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکیں۔

شیئر کریں

Top