ڈائریکٹر تعلیم کااساتذہ اور طلبہ کیساتھ سکائوٹس ہیڈ کوارٹر کا دورہ

گلگت(بادشمال نیوز) ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکائوٹس کی دعوتِ پر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم عبدالحمید اور سر سید احمد خان بوائر ہائی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا گلگت بلتستان اسکاٹس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔طلبہ کا گلگت بلتستان اسکاٹس ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی جی بی اسکاٹس اور آفیشلز نے خوش آمدید کیا۔ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم عبدالحمید، اساتذہ اورطلبہ نییادگار شہدا پر پھولوں کے چادر بھی چڑھائے اس موقع پر ڈی جی نے اساتذہ اور طلبہ کو پیشہ وارانہ امور کے بارے میں بریفننگ دی۔ اور مختلف ڈپارٹمنٹ کا دورہ بھی کرایا ۔طلبہ نے گلگت بلتستان اسکاٹس کے پریڈ بھی دیکھا، فائرنگ اور گھوڑ سواری بھی کیا۔ اساتذہ اور طلبہ نے ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں شجرکاری بھی کیا۔

شیئر کریں

Top