ڈرائیورنے الٹنے والی گاڑی میں پھنسے زخمیوں کو نکال لیا

12345-151.jpg

شگر(سٹاف رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ شگر کے ڈرائیور اصغر علی کا کارنامہ، جان پر کھیل کر الٹنے والی گاڑی میں پھنسے زخمیوں کو نکال لیا۔ اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں شگر سے سکردو جاتے حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میں حادثے کے بعد کئی مسافر زخمی حالت میں گاڑی میں پھنس گئے تھے۔ جسے نکالنے کیلئے مقامی رضاکار اور پولیس حکام بے بس ہوگئے ۔ جبکہ زخمیوں کی چیخ و پکار اور مدد کی آوازیں مسلسل تیز ہورہے تھے۔ اسی دوران ایک درجن سے زائز گاڑی موقع پر پہنچے لیکن کسی کے پاس بھی لوہے کاٹنے اور کھولنے کی اوزار میسر نہ ہوسکا۔ اس دوران اصغر علی نے جان جوکھوں میں ڈال کر گاڑی کی حصے کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکال لیا۔اور فوری ہسپتال روانہ کردیا۔ بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ گیا۔ادہری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ جان سے کھیل کر زخمیوں کو بچانے والے ڈرائیور ہمارا ہیرو ہے۔ اس کو شایان شانطریقے سے حوصلہ افزائی کی جائے اور اعزازات سے نوازا جائے۔شگر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کو بچانے والے ڈرائیور اصغر علی علاقہ کا ہیرو ہے۔ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔لہذا ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مناسب اعزاز سے نوازیں۔

شیئر کریں

Top