کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی

123456-40.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 1925 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور 129روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی ہفتے کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 131300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 112568 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں

Top