فیکٹری میں پرفیوم، باڈی سپرے بڑی تعداد میں موجود تھے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے کیمیکل کے گودام میں لگنے والے آگ پر فائر برگیڈ کی 6 گاڑیوں نے قابو پالیا۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔سائٹ ایریا میں کیمیکل کا گودام کا بڑا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے 6فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کو جائے وقوعہ پہنچا کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ڈی سی کیماڑی مختار ابڑو کے مطابق عمارت میں موجود حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ فیکٹری میں پرفیوم، باڈی سپرے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
کراچی،کیمیکل کے گودام میں لگنے والے آگ پر فائر برگیڈ کی 6گاڑیوں نے قابو پالیا
