کشمیر پاکستان کا شہ رگ،آزادی کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے،زکریامقپون

g1.jpg

سکردو(بادشمال نیوز) ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک پُر وقار تقریب ڈویژنل کانفرنس ہال سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر ایک ریلی ایڈمینسٹریشن کمپلکس سکردو سے نکالی گئی جس میںسنیئر وزیر گلگت بلتستان راجہ زکریا خان مقپون، کمشنر بلتستان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سکردو،سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر گلگت بلتستان راجہ زکریا خان مقپون ، وزیر ولایت علی ایڈووکیٹ ، قاسم نسیم، منظور یولتر و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کا کشمیریوں کے ساتھ مذہبی، ثقافتی روابط ہے۔ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی افواج نے ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان عرصہ دراز سے اپنی آزادی کے لئے جدو جہد کر رہی ہے جس میں بے شمار قربانیاں دیا جا چکاہے۔ یہ قربانیاں ضائع نہیں ہو گا انشاء اللہ جلد کشمیری مسلمانوں کو اپنی حق رائے دہی اور حق آزادی نصیب ہوگا، اور جلد پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔ مقررین نے اقوام عالم کی توجہ بھی کشمیر کی جانب مبذول کرائے اور کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے زریعے کشمیر کا مسئلہ حل کرائیں اور بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم و بربریت سے کشمیر ی مسلمانوں کو نجات دلا دیں۔

شیئر کریں

Top