وزیر اعلی کی طرف سے قبل ازیں اجلاس میں ملازمین اور انکے خاندانوں کی ویکسینیشن کرانے کی ہدایات دی گئی تھیں
خاندان کے دیگر افراد کی ویکسینیشن کے سرٹیفیکیٹ جمع نہ کرانے پرمتعلقہ ملازمین کیخلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی ہو گی
گلگت(بیورو رپورٹ)انتظامیہ نے وزیر اعلی احکامات کے مطابق اپنی اور اپنے خاندان کی کورونا سے تحفظ کیلئے ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔سرکاری حکم نامے میں بتایا ہے کہ وزیر اعلی کی طرف سے کرونا سے تحفظ کے لیے قبل ازیں میٹنگ میں ملازمین اور انکے خاندانوں کی ویکسینیشن کرانے کی ہدایات دی گئی تھی جس پر سختی عمل درآمد کے لیے تمام ملازمین کو خاندان سمیت ویکسینیشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے ملازمین اس بارے میں اپنے اور خاندان کے دیگر افراد کی ویکسینیشن کے سرٹیفیکیٹ متعلقہ محکموں میں جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ ملازمین کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی ہو گی۔اس حوالے سے انتظامیہ نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہے۔
کارروئی
کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کیخلاف کاروائی کی ہدایت جاری
