کوہل بالا اور پائن گلگت کی قدیم آبپاشی کا نظام ہے، امیر تیمور

g8.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمی گلگت امیر تیمور نے کہا کہ کوہل بالا اور پائن گلگت کی قدیم آبپاشی کا نظام ہے جسے گلگت کے قدیم اورقیمتی اثاثہ کی اہمیت حاصل ہے عثمان آباد بسین سے لیکر سونی کوٹ تک زمینداری کا واحد ذریعہ ہے جبکہ کوہلوں کی دیکھ بال کیلئے بلدیہ عظمی کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق کوہلوں کی مرمتی کام محکمہ واٹر منیجمنٹ سرانجام دے رہی ہے کوہلوں پر جاری کام کو معیاری اور پائیدار بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمی کی مشترکہ ٹیمیں سرگرم عمل ہے تعمیراتی کام میں سستی اور غیر تسلی بخش اور غیر معیاری کام کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے امید ہے محکمہ واٹر منیجمنٹ مزکورہ منصوبہ پر تمام ترتوجہ مرکوز رکھے گی معیاری کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات تیز کریں گے تاکہ مقررہ وقت پر زمینداروں کو آبپاشی کیلئے پانی کی دستیابی یقینی بنایاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز واٹرمنیجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیجانب سے کوہلوں پر جاری مرمتی کام کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمی گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار مختار احمد اور سپروائزر غلام رسول بھی موجود تھے اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ کے جانب سے مرمتی کام میں تیزی کیساتھ معیاری کام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے رپورٹ کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے معیاری تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے محکمہ واٹر اینڈ منیجمنٹ کوواضح کیا کہ کام میں ناقص تعمیراتی مٹیرئیل کا استعمال ہر گز برداشت نہی کیا جائے گا تعمیراتی کام کو تسلی بخش بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ مانیٹرنگ روزانہ معائینہ کرکے رپورٹ دیں گے واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور AC /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمی گلگت امیر تیمور کے خصوصی دلچسپی اور کوششوں کی وجہ سے محکمہ واٹر منیجمنٹ نے پہلی مرتبہ کوہل بالا اور کوہل پائن کا تعمیراتی منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے

شیئر کریں

Top