استور(بیوررورپورٹ)پی ٹی آئی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سنیر نائب صدر ساجدہ صداقت کو کوآرڈینیٹر نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آبائی گھر استور عیدگاہ آمد پر شاندار تاریخی استقبال ہر چو خچک کے مقام سے ایک بہت بڑی ریلی کوآرڈینیٹر سمیع اللہ خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں عیدگاہ لایا گیا اس موقعے پر جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور کئی من پھول بھی نیچھاور کردیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اسپیکر گلگت بلتستان اور مشیر خوراک کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی اس کے بعد آبائی گھر عیدگاہ میں ایک بہت بڑی تقریب ہوئی تقریب سے سابقہ ضلعی صدر و نامزد امیدوار حلقہ نمبر ایک پی ٹی آئی ثنااللہ خرام نے کہا کہ اس عہدہ کا میں بھی امیدوار تھا مگر وزیر اعلی اور انکی ٹیم نے عوامی مفاد اور میرٹ پر ساجدہ صداقت کو کوآرڈینیٹر بنا کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی انشااللہ وزیر اعظم عمران خان پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہونگے گلگت بلتستان اور استور کے حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی خدمات قابل تحسین ہیں اس موقعے پرکوآرڈینیٹر ٹو سی ایم سمیع اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں وزیراعلی اور شمس الحق لون کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ساتھ میں شکریہ بھی ادا کرتا ہوں ساجدہ صداقت نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے لیے بے شمار قربانی دی گزشتہ الیکشن میں دن رات ایک کرکے پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا لہزا کارکنوں کو انکا حق مل جانا بہت بڑی کامیابی ہے میں عمران خان کی جرات بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں وزیر اعظم چٹان سے بھی زیادہ مضبوط ہیں کے پی کے میں بلدیاتی الیکش میں کلین سوئپ وزیر اعطم کے اوپر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اس موقعے کواٹینٹر ٹو وزیر اعلی گلگت بلتستان ساجدہ صداقت نے کہا آج جس جوش اور جزبے اور کارکنوں کے ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے جس طریقے سے میرا شاندار استقبال کیا میں سبکا شکریہ ادا کرتی ہوں میں میرے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور محسن گلگت بلتستان فخر گلگت بلتستان وزیر اعلی اور انکی پوری ٹیم فخر استور صوبائی وزیر خوراک شمس الحق لون کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی خالد خورشید نے عوامی سمندر اسلام آباد میں بہت بڑے فورم میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے بارے میں مقدمہ جس انداز میں پیش کیا یہ ایک تاریخ کا حصہ بن گیا ہے پھر وزیراعظم پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کی نمائندگی کے لیے بہت بڑے فورم میں اسٹیج میں دعوت دیتے ہوئے خالد خورشید کے اوپر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوہے وزیر اعلی کے ساتھ مل کر خطے کی تعمیر اور ترقی خاص کر سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے جس جزبے اور عزم کا اظہار کیا یہ بھی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے انشااللہ جس طریقے سے وزیر اعلی اور انکی ٹیم کی طرف سے میرے اوپر احتمادکا اظہار کیا گیا ہے انشااللہ اس پر عوامی تعاون سے بھر پور طریقے سے اترتے ہوہے علاقے کی تعمیر اور ترقی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگی آج استور اے تعلق رکھنے والے ہر فرد نے مجھے بہت عزت دی میری حوصلہ افزائی کی میرا تاریخی استقبال کیا گیا خواتین جگہ جگہ چھتوں کے اوپر کھڑے ہوکر میرے حق میں نعرہ بازی کر رہی تھی اس طرح کا جوش اور جزبہ میں نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے میں سبکو سرخ سلام پیش کرتی ہوں