گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 43کرونا مریض دم توڑ گئے

ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی، 39ہزار 425 نئے ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی
اسلام آباد (آئی این پی) کرونا کی مہلک وبا سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 43کرونا مریض دم توڑ گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1786نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95ہزار 239ہوچکی ہے۔ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 16ہزار 699ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 4 فیصد سے زائد بتائی جارہی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 43 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 216 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 39 ہزار 425 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,318,038 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 664 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

شیئر کریں

Top