گلگت بلتستان میں فوری بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں(محمد طارق،ڈاکٹر عالم)

استور ( بیورورپورٹ ) چیف الیکشن کمشنر ملک بھر کی گلگت بلتستان میں بھی فوری بلدیات الیکشن کروانے کے احکامات جاری کرتے ہو ہے جلدی سے بلدیاتی الیکشن کو یقینی بنایا جائے گلگت بلتستان میں تو گزشتہ تقریبا پندرہ سالوں سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے سے ہیڈ کواٹر سمیت دیگر دور دراز علاقوں میں پسماندگی کی انتہا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع استور کے صدر محمد طارق مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر عالم شاہ اور دیگر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے اور علاقے کی تعمیر اور ترقی میں بلدیاتی نظام کا بنیادی کردار ہوتا ہے لوگوں کو انکے گھر کی دہلیز میں انصاف کی فراہمی بنیادی مسائل حل ہونے کے ساتھ علاقے کی تعمیر اور ترقی میں بھی اہم کردار ہوتا ہے لہزا ہم صوبائی حکومت اور الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں جون تک انتخابات کروائیں جائیں اور گزشتہ کئی سالوں سے بلدیاتی انتخابات کے نیں ہونے سے جن مسائل مشکلات کے ساتھ بے چینی اور مایوسی عوام میں پائی جاتی ہے اس دور کیا جائیں۔

شیئر کریں

Top