گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دے کر محرومیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے:وزیراطلاعات

Fateh-Ullah-1.jpg

(FILE-PHOTO)

عوام کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کس سیاسی جماعت نے کھلواڑ کیا اور کس جماعت اور رہنما ؤں نے عوام کے خواب کی تعمیر کرکے آئینی حقوق میں عملی کردار ادا کیا
تحریک انصاف گلگت بلتستان کی حکومت نے روز اول سے عہد کیا تھا ہمیشہ اجتماعی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا، خطے میں ترقی وخوشحالی ہمارا مقصد ہے ،فتح اللہ خان
گلگت(بادشمال نیوز)وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ لکھنے والے مورخین وزیراعظم عمران خان، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے نام کو سنہری حروف سے لکھیں گے کیونکہ ان رہنماؤں نے عوام کے امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔ عنقریب گلگت بلتستان کوپارلیمنٹ میں نمائندگی دیکر محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ کس سیاسی جماعت، رہنما ، وزیر اعظم، امور کشمیر کے وزیر اور وزیر اعلی صرف معصوم عوام کے جذبات سے کھیلتے رہے اور لفظوں کا کھلواڑ کیا اور کس جماعت اور رہنماں نے عوام کے خواب کی تعمیر کرتے ہوئے آئینی حقوق کے حصول میں عملی کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلی خالد خورشید نے جس انداز میں لوگوں کے جذبات کی نمائندگی کی اس کے ثمرات عوام کو آئینی حقوق کی شکل میں جلدملیں گے ۔ فتح اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے روز اول سے عہد کیا تھا کہ ھمیشہ اجتماعی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔ اور ان تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کیا جائے گا جنھیں سابقہ ادوار میں صرف عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے لفاظیت کی حد تک رکھا گیا مگر حقیقت میں ان مسائل پہ کوئی عملی کام نہیں کیا گیا وزیر اطلاعات نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئینی حقوق گلگت بلتستان کے بچے،بوڑھے، جوان، الغرض تمام لوگوں کا مشترکہ مطالبہ تھا جس کو لے کہ صوبائی حکومت کے سربراہ وزیر اعلی خالد خورشید نے وفاقی حکومت کو باور کر وادیا اور حتمی اس نتیجے پہ پہنچے کہ عوام کی خواہش کو پورے کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔خطے میں ترقی وخوشحالی ہمارا مقصد ہے۔
فتح اللہ

شیئر کریں

Top