گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتیں وزیر اعلیٰ کیخلاف مہم جوئی کر نے پر تیار

12345-296.jpg

گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی پر وزیر اعلی کے خلاف بھی مہم جوئی کرنے پر تیار ہوگئی ہیں۔اہم اپوزیشن رہنما کے مطابق گلگت بلتستان میں اندورن خانہ تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کے ارکان اور وزرا نے بھی اشارہ دیدیا ہے تاہم نئے وزیر اعلی کے امیدوار کے نام پر اختلافات موجود ہیں ابتک تین امیدواروں کا نام زیر غور ہے ایک امیدوارعدم اعتماد ناکام ہونے کے خدشے پر تذبذب کا شکار ہے جبکہ دو امیدواروں میں ایک اپوزیشن کو پسند نہیں جبکہ سب سے موزوں امیدوار کے حق میں مضبوط لابی نہیں جسکی وجہ سے صورتحال واضح نہیں زرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں ان ہا ئوس تبدیلی کا انحصار وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی سے مشروط ہے اگر وزیراعظم کو ہٹانے میں اپوزیشن کامیاب ہوئی تو گلگت بلتستان میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔اور نیا قائد ایوان آسانی سے کامیاب ہو گا زرائع کا کہنا ہے کہ عدمِ اعتماد سے وزیر اعلی کی کرسی گلگت ڈویژن کے رکن کو مل سکتی ہے۔بتایا جاتاہے کہ تحریک انصاف میں تین دھڑے موجود ہیں۔

شیئر کریں

Top