سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کے بارے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا اور متعدد افراد کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں
گلگت بلتستان میں اب تک چار سو کے قریب افراد کیخلاف مزہبی انتہا پسندی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کاروائی مکمل کر لی گئی
گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت میں سائبر کرائم مقدمات کے لیے جج مقرر ہونے پر سوشل میڈیا پر انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا عمل تیز کر دیاگیا ہے۔زرائع کے گلگت میں پہلی بار جج کی تقرری سے سائبر کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سزائیں دینے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا معاملہ حل ہو گیا ہے جج کی تعیناتی کے بعد سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کے بارے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور متعدد افراد کہ گرفتاری کے بھی امکانات ہیں اس سے قبل متعدد افراد جج نہ ہو نے سے کاروائی سے بچ گئے تھے گلگت بلتستان میں اب تک چار سو کے قریب افراد کو مزہبی انتہا پسندی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کاغذی کاروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
سائبر کرائم
گلگت سائبر کرائم مقدمات کی سماعت کیلئے جج کا تقرر، انتہا پسند عناصر کیخلاف کاروائی کا عمل تیز
