گلگت میں چابی چور اور غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون سے سڑکیں ویران

گلگت( بیورو رپورٹ) گلگت میں چابی چور اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں سے شہر کی سڑکیں ویران اور ٹریفک جام ہونے کا سلسلہ ختم ہو گیا۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پنجاب پولیس کی فرمائش پر گلگت بلتستان پولیس نے ناکے لگا کر غیر قانونی اور چابی چور گاڈیوں کو تحویل میں لینے کا سلسلہ شروع کر دیا جس سے شہر کی بیشتر گاڈیاں سڑکوں سے غائب ہو گئیں ہیں اس صورتحال سے ٹیکسی سٹینڈ اور لاری اڈے ویران ہو گئے ہیں۔ٹریفک میں اس غیر معمولی کمی سے شہر میں ٹریفک جام ہونے کا عمل ختم ہو گیا ہے۔جبکہ پارکنگ ایریاز بھی خالی ہونے سے اصلی اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو باآسانی پارکنگ کے لیے جگہ مل رہی ہے اسی طرح قانونی ٹیکسوں کو بکنگ کا ڈیمانڈ بھی بڑھنے پر مالکان اور ڈرائیور خوش دیکھائی دے رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق گلگت شہر میں 20 ہزار کے قریب چابی چور گاڈیاں ہیں اسی طرح غیر قانونی گاڈیوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

شیئر کریں

Top