جوٹیال 22 ، برمس 16 ، خومر 11 ، دنیور میں 22 اور جلال آباد میں 11پوزیٹیو کیسز سامنے آئے ہوئے،پانچ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا
ایس ایس پی گلگت لاک ڈاؤن کے حوالے سے پلان بھی تشکیل دینے کے ذمہ دار،ایس او پیز اور سماجی فاصلے کو ہر صورت بر قرار رکھا جائے ،ڈپٹی کمشنر گلگت کی انتظامی افسران کو ہدایت
گلگت(سپیشل رپورٹر)گلگت شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 5 متاثرہ علاقوں میں سمارک لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ضلعی انتظامہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت جوٹیال خومر جلال آباد،برمس اور دنیور میں سمارٹ لاک ڈان نافذ کرکے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سخت احکامات جاری کردئے گئے۔گلگت،کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر سمارٹ لاک ڈان کا فیصلہ کرلیا گیا نوید احمد ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے کورنا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے سمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت شہر اور دنیور کے مختلف مقامات میں کوویڈ۔19 کے کیسز زیادہ ہونے کی وجہ لاک ڈان کیا جائے گا۔گلگت شہر کے جوٹیال میں 22 پوزیٹیوکیسز، برمس میں 16پوزیٹیو کیسز اور خومر میں 11 پوزیٹیوکیسز ہوئے ہیں اور دنیور میں 22 پوزیٹیوکیسز اور جلال آباد میں 11پوزیٹیو کیسز سامنے آئے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے ایس ایس پی گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوٹیال،برمس اور خومرمیں مکمل لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا اور ایس ایس پی گلگت لاک ڈاؤن کے حوالے سے پلان بھی تشکیل دینے کے ذمہ دار ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے ایس ایس پی گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر دنیور کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیور اور جلال آباد میں بھی لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کورونا وائرس مزید نہ پھیل سکے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں،کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پاکستان میں آنے پر عوام کو ڈبل ماسک کے استعمال کیساتھ سماجی فاصلے کے اصولوں پر سختی سے عملدر آمد کرنا ہو گااس کیساتھ عوام کو ویکسی نیشن بھی ہر صورت کرانا ہو گی ۔
سمارٹ لاک ڈاؤن
گلگت کرونا کیسز میں اضافہ ، متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
