کراچی: حکومتی پالیسیوں سے نالاں گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ،
جہاں انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسل لوڈ قانون کے عدم نفاذ اور روڈ پرمٹ فیسوں میں اضافے کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا ۔ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد حسین نقوی نے کہا کہ وفاقی سطح پر تاحال کسی نے رابطہ نہیں کیا،
ہم احتجاج کر رہے ہیں اوروفاقی وزارت مواصلات خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پورے ملک میں ایکسل لوڈ لمٹ فی الفور نافذ کیا جائے، ورنہ اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے مکمل ہڑتال کرینگے۔