ہواوے پا کستان کے زیر اہتمام آئی ٹی ٹیکنالوجی ورکشاپ

g5-2.jpg

اسلام آباد (بادشمال نیوز) ہواوے پا کستان کے زیر اہتمام نیشنل بینک آف پاکستان ملازمین کیلئے آئی ٹی ٹیکنالو جی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ کے دوران ہو اوے کے ماہرین نے انٹرپرائز نیٹ ورکس کیلئے مختلف ایس ڈی این سلوشنز پیش کرتے ہو ئے بتا یا کہ یہ سلو شنز کس طرح بینکوں کی ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان نعمان مظفر نے اس موقع پر کہا کہ ہو اوے نے ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں این بی پی کو سافٹ ویئر ڈیفائنڈ نیٹ ورکنگ میں SD-WAN، DCN اور خود مختار ڈیٹا سینٹر سمیت جدید ترین ایجادات کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ بینکوں کے پاس روزانہ کی بنیاد پر صارفین کے ڈیٹا کی بہت بڑی قسطوں کو حاصل کرنے اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ڈیٹا سٹوریج سائلوز جیسے پرانے طریقوںکو جدید ٹیکنالوجی کیسے تبدیل کیا جائے۔ ڈیجیٹل تبدیلی ڈیٹا کیپچر، سٹوریج اور تشریح کے عمل کو بہترین بنا سکتی ہے اس سے اخراجات کو بھی کم کیا جاسکتا ہے ۔ورکشاپ کا مقصد ہو اوے کے منفرد ویلیو پروپوزیشنز ، ٹیکنالوجیز، کسٹمر کی ضروریات کی تصدیق، ذہین SD-LAN، SD-WAN اور SD-DCN سلوشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ انٹرایکٹو ورکشاپ کو سی آئی او این بی پی اور ان کی ٹیم نے خوب پذیرائی حاصل کی۔ شرکا نے تمام سیشنز میں خوب دلچسپی لی اور ماہرین کے ساتھ ٹیکنالو جی پر کھل کر بات چیت کی ۔ تقریب میں سربراہ سی آئی او این بی پی ٹیکنالوجی امین منجی، ڈویژنل ہیڈ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر ایم علی خواجہ، نعمان مظفر، عمران تقی اور این بی پی آئی ٹی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ہواوے پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شیئر کریں

Top