یوتھ ایکشن کمیٹی وفد کی کمشنر بلتستان سے اہم ملاقات

سکردو (بیورو رپورٹ) یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو کے وفد کی صدر مظاہر حسین کی قیادت میں کمشنر بلتستان ڈویژن سے ملاقات کی ۔کمشنر آفس کی خالی آسامیوں ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا انٹرویو جلد از جلد منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ۔ گلگت بلتستان مقابلہ کے امتحان اور محکمہ تعلیم کے ای ایس ٹی 14کے انٹرویو کی تاریخ ایک ساتھ رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا اور امیدواروں کو اس حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا سکردو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی خالی آسامیوں پر جلد از جلد ٹیسٹ /انٹرویو منعقد کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا محکمہ تعمیرات سکردو کی مشتہر شدہ آسامیوں پر جلد از جلد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے ٹیسٹ انٹرویو منعقد کیا جائے۔

شیئر کریں

Top