یوگنڈا میں سال نو کی آتش بازی کے دوران بھگدڑمچنے سے 9 افراد ہلاک

123-48.jpg

کمپالا: یوگنڈا کے دارالحکومت میں واقع ایک شاپنگ مال میں سال نو کی خوش میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے آنے والے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نئے سال کی آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے آنے والے ایک تنگ راہداری میں پھنس جانے سے 10 سالہ لڑکے سمیت 9 افراد کی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بہت سے لوگ اس وقت پھنس گئے جب وہ بڑی تعداد میں آتش بازی دیکھنے کے لیے داخل ہو رہے تھے، ایسا کرتے ہوئے کئی لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ لوگ اس شاپنگ مال میں نئے سال کا جشن منا رہے تھے جو کمپالا کو اینٹبی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جوڑنے والی ایک شاہراہ پر ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہنگامی سرگرمیوں کے لیے عملہ وقوعہ پر پہنچا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

شیئر کریں

Top