ؑعلاقے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: سپیکر امجد علی زیدی

WhatsApp-Image-2021-05-24-at-12.22.07-PM-scaled.jpeg

سکردو (پ. ر) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نے گزشتہ روزکھرمنگ کسورو کا دورہ کیا اور الیکشن میں تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کرنے پر کسورو اور کھر منگ کے عوام کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر سپیکر نے عوام کیمطالبات اور مسائل سنے اور اُن کے حل کی یقین دھانی کرائی. سپیکر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حامی مخالف سب کی یکساں خدمت کی جائے گی۔ کھرمنگ کی عوام کے ساتھ 2009 سے 2020 تک جتنی ناانصافی ہوئی اور تاریکی کا دور دورہ رہا اُن سب کا ازالہ کیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے تمام وسائل بروئے کار لائے گے. علاقے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر سطح پر بھرپورکوشش کرینگے اور آواز اٹھائے گے. سپیکر سید امجد زیدی کا کسورو میں والہانہ استقبال کیا گیا، ترانے گائے گئے، ترانے کے ساز تالیوں اور ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے رقص کیا.

شیئر کریں

Top