ہنزہ(قیمت جان)گلگت کباڑمارکیٹ جلنے کی وجہ سے بیگ گیسٹ ہاوس بھی بری طرح متاثر ہوا، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ گزرنے کے باوجود کوئی امداد نہیں کی اس حوالے سے بیگ گیسٹ ہاوس گلگت کے مالک نور بیگ نیبادشمال سے گفتگو میں کہا کہ آتشزدگی سے ہمارے گیسٹ ہائوس کی عمارات کو بری طرح نقصان ہوا، سیزن کے شروعات میں ہی ہم سانحہ سے گزر گئے ہماری پوری بلڈینگ جل چکا ہے اور ہم اس کی تعمیر و مرمت میں لگے ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پی ڈبلیو ڈی نے نقصانات کے ازلے کے لئے سروئے کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی ہماری مدد نہیں کی ہم ان نقصانات کا تخمینہ تو نہیں لگا سکتے ہیں سرکار کے پاس وسائل ہیں ہماری مدد کی جائے اور ان نقصانات کا ازلہ کیا جائے انھوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیفسیکرٹری سے بھی اپیل کی کہ اس سانحہ کو دیکھتے ہوئے ہماری مالی مدد کی جائے اور ہمیں ریلیف دیا جائے۔